بہت جلد

مختصر تعارف

تحریکِ تحفظِ مزارات و مقابرِ اولیاء اللہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو ان تاریخی اور روحانی مقامات کی حفاظت اور بحالی کے لیے کام کرتی ہے۔ اس کا مقصد ان مزارات اور مقابر کی اصل حالت کو بحال رکھنا، ان کے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا اور محفوظ بنانا، اور زائرین کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ تنظیم اپنے مشن کے تحت مقامی برادریوں، سماجی رہنماؤں، اور حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے تاکہ مزارات کی قدیم روایت اور روحانی وقار کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔

یہ تحریک نہ صرف قبرستانوں اور مزارات کے تحفظ بلکہ اسلامی تاریخ، ثقافت، اور روحانی ورثے کی آگاہی،   ریسرچ ، اور حفاظت میں بھی اہم کردار ادا کر ے گی۔

تحریک کا حصہ بنیں

ہم سے رابطہ کرین

01

مزارات اور مقابر کا تحفظ

لواحقین اور زائرین کے لیے مناسب سہولیات ۔ پانی،، بجلی، سیکیورٹی، صفائی اور  راستوں کی بحالی ۔
مقابر کے لئےوقف زمینوں پر گندگی پھیلانے، قبضے روکنے کے لیے  مشاورت اور مناسب کاروائی  
غیر شرعی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام۔

02

سوشل میڈیا اور عوامی بیداری

سوشل میڈیا پر ویڈیوز، تحریری مواد، اور تصاویر کے ذریعے مزارات کی حفاظت پر شعور اجاگر کرنا۔
اخبارات، ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے عوام میں آگاہی پیدا کرنا

03

قانونی اور سماجی اقدامات

حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت اور پالیسی ڈائیلاگ۔
اولیاء اللہ اور جید علما کے پیغام کو عام کرنے کے لیے کانفرنسز، سیمینارز، اور کتب کی اشاعت۔
تعلیمی اداروں میں اسلامی تاریخ اور تصوف کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا۔
روحانی و ثقافتی مقامات کی تاریخی حیثیت پر ریسرچ اور ڈاکومنٹیشن۔
اپنی مدد آپ کے تحت یتیموں کی تعلیم اور تربیعت اور مناسب  دیکھ بھال اور کھانے پینے کا انتظام
ریسرچ سکالرشپ اور مالی مدد۔

Our Vision

ایسا معاشرہ تشکیل دینا جہاں تمام مقدس مقامات کو احترام، تحفظ، اور شفافیت کے ساتھ دیکھا جائے۔ ان مقامات پر زائرین کے لیے صاف ستھری، محفوظ، اور پُرامن ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا اور ان کے روحانی و ثقافتی اثرات کو نسل در نسل منتقل کرنا۔

Our Mission

مزارات اور مقابرِ اولیاء اللہ کی حفاظت کرنا، ان کی اصل حالت کو برقرار رکھنا، اور زائرین کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنا تاکہ ان روحانی و ثقافتی ورثوں کی حرمت قائم رہے اور ان سے استفادہ کرنے والوں کو سکون و رہنمائی حاصل ہو

We Will Write a Convincing Call To Action to Engage Your Audience Here

We will write a sub-headline that introduces your call to action to website visitors here

Scroll to Top